ایرانی اقدامات خودمختار خلیجی ریاستوں کے خلاف جارحیت ہیں، نواف بن سعید المالکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایرانی اقدامات خودمختار خلیجی ریاستوں کے خلاف جارحیت ہیں۔ یہ بات اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج اپنے اہم بیان میں کہی۔
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان کی امن کوششوں پر اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں بتایا کہ خطے میں حالیہ ایرانی حملے جو سعودی عرب اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں انتائی تشویش کا باعث ہیں۔
نواف بن سعید المالکی نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک کسی تنازعہ کا حصہ نہیں ہیں۔ ایرانی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے خلاف ہیں۔
سعودی سفیر نے تاسف کے ساتھ بتایا کہ ان ایرانی حملوں میں شہریوں کی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔
نواف بن سعید المالکی نے بتایا کہ رہائشی علاقوں،شہری تنصیبات ، ہوائی اڈوں اور ہوٹلوں کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا ۔ یہ ان خلاف ورزیوں کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے ،سعودی سفیر نے کہا کہ یہ خطرات عالمی شہہ رگ یعنی آبنائے ہرمز تک پھیل رہے ہیں، آبنائے ہرمز سے صرف بحری جہاز نہیں گزرتے بلکہ دنیا کے مفادات، معیشت کا استحکام اور توانائی کی سلامتی بھی آبنائے ہرمز سے وابستہ ہے۔ یہاں خطرہ علاقائی نہیں رہتا بلکہ عالمی انسانی مسئلہ بن جاتا ہے۔
سعودی سفیر نے بتایا کہ ایران کے اقدامات عوام کی زندگیوں اور ترقی کے حقوق کو متاثر کر رہے ہیں۔ آج کا پیغام محض سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے۔
نواف بن سعید المالکی نے واضح کیا کہ خلیج کی ریاستوں کی سلامتی ناقابل سمجھوتہ ہے، خطے کا استحکام مشترکہ ذمہ داری ہے۔
نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ بین الاقومی قانون کا احترام ہم سب کے مستقبل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم پاکستان حکومت کے ذمہ دارانہ موقف اور اس کے مسلسل دانشمندانہ سفارتی اقدامات کو سراہتے ہیں، پاکستان کے اقدامات بحران کے پرامن حل کی کوششوں کے عکاس ہیں۔ یہ اقدامات علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔ سعودی عرب اس بات کا یقین رکھتا ہے کہ دانشمندی اور بین الاقوامی یکجہتی ہی بحرانوں پر قابو پانے کا ذریعے ہے۔