اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے سکول سپورٹس ایئر شروع کرنے کا اعلان  

Mar 26, 2026 | 18:43:PM
اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے سکول سپورٹس ایئر شروع کرنے کا اعلان  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے سکول سپورٹس ایئر شروع کرنے کا اعلان  کر دیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق وفاقی سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی کی زیر صدارت اجلاس   ہوا،اجلاس میں اسلام آباد کےسرکاری و نجی سکولوں، مدارس میں کھیلوں کی سرگرمیاں لازمی قراردیدی گئیں۔

سکولزاور مدارس کے بچوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد ہونگی۔اپریل کے پہلے ہفتے سے تعلیمی سال کے ساتھ سپورٹس ایئر کا آغاز ہوگا۔

محی الدین وانی کاکہناتھا کہ طلبہ کو سپورٹس سہولیات، کوچنگ مفت فراہم کی جائے گی۔ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کیا جائے گا۔

کرکٹ، ہاکی، فٹبال، جوڈو، کراٹے، ایتھلیٹکس، ٹینس سمیت متعدد کھیل پروگرام میں شامل ہیں۔ستمبر سے انٹر اسکول مقابلے، جنوری میں اسلام آباد سکول گیمز ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:کفایت شعاری اقدامات،بورڈ ممبران کیلئے پریشان کن خبر