پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات، بورڈ ممبران کا ٹی اے ڈی اے ختم کرنے کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب میں کفایت شعاری اقدامات کیلئے بورڈ ممبران کا ٹی اے ڈی اے مکمل ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار اداروں میں بورڈ میٹنگز پر معاوضہ بندکر دیا گیا۔ آئندہ دو ماہ تک کسی بھی بورڈ ممبر کو اجلاس میں شرکت کا ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔ سرکاری و نجی نامزد ممبران بھی فیصلے کے دائرہ کار میں شامل ہیں۔
محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی اورسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سمیت تمام متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی۔
بورڈ میٹنگز کی تفصیلات اور عملدرآمد کی تصدیق جمع کروانا لازمی قراردیدیا گیا۔محکمہ خزانہ کاکہنا ہے کہ حکومت کا مقصد اخراجات میں کمی اور مالی نظم و ضبط کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم