موبائل مکینک نے نرس کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور کوٹ لکھپت کے علاقے میں موبائل مکینک نے نرس کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے چونگی اسٹاپ سے خاتون کو اغوا کیا اور شامی پارک میں واقع فلیٹ میں لے جا کر تشدد کیا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،ملزم نے 2 ہفتے قبل موبائل مرمت کروانے والی نرس کی ریکی کی تھی۔ ملزم فلیٹ میں محبوس خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 29مارچ تک بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی