29مارچ تک بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ،ندی نالوں میں طغیانی،نشیبی علاقے زیر آب آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی،طلحہٰ اشرف)محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے،بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس کے باعث کوئٹہ شہر میں سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔
کوئٹہ پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ چمن، مستونگ ، قلات اورگوادر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 29 مارچ تک سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،شہر میں آج کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے،بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ متوقع ہے جس کے بعد28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،اس لئےشہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے،ناظم آباد،واٹر پمپس اور نگی ٹاؤن میں بھی بارش ہو ئی ہے جبکہ اسکیم 33 ،گلشن اقبال ،ڈی ایچ اے ،نارتھ ناظم آباد اورایف بی ایر یا میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔
دوسری طرف لاہور میں رات گئےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانےکاامکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کےکئی شہروں میں باران رحمت،موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈہواہے، 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ،محکمہ موسمیات نےآئندہ دنوں میں تیز بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے جس کے نتیجے میں اگلا پورا ہفتہ خوشگوار موسم رہے گا۔