بلوچستان میں آج ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان

Mar 26, 2026 | 09:48:AM
بلوچستان میں آج ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) پاکستان ریلویز نےآج بلوچستان میں ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق آج ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس پشاورکے لئے روانہ کردیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:29مارچ تک بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔