ایرانی حملوں کا خوف ، امریکی فوج ’’ ورک فرام ہوٹل‘‘ پر مجبور

Mar 26, 2026 | 09:08:AM
ایرانی حملوں کا خوف ، امریکی فوج ’’ ورک فرام ہوٹل‘‘ پر مجبور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

واشنگٹن(24 نیوز) مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی اڈوں پر  ایرانی حملوں کے  بعد امریکی فوج کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اور اہلکار ہوٹلوں اور دفاتر سے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر امریکی فوجی اب  اڈوں کے بجائے ہوٹلوں اور دفاتر فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ کئی سرگرمیاں ریموٹ طریقے سے چلائی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ہے اور اڈے ناقابل رہائش ہو چکے ہیں جن میں سے کویت میں قائم امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

امریکی اخبار مطابق جبکہ اڈوں پر اس وقت صرف پائلٹس اور ٹیکنیشنز محدود تعداد میں موجود ہیں اور دیگر عملہ ریموٹ انداز میں کام کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران: امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار