ایران: امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار

Mar 26, 2026 | 08:40:AM
ایران: امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق دو دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان بلوچستان صوبے میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور اسٹار لنک ڈیوایسز برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا اور لوکیشن جارح نیٹ ورکس کو فراہم کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پڑوسی ممالک امریکا سے فاصلہ کریں، جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں:ایرانی وزیر خارجہ