پڑوسی ممالک امریکا سے فاصلہ کریں، جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں:ایرانی وزیر خارجہ

Mar 26, 2026 | 08:35:AM
پڑوسی ممالک امریکا سے فاصلہ کریں، جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں:ایرانی وزیر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کی خبروں کو مسترد  کرتے  ہوئے کہا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ  امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ امریکا سے مذاکرات نہیں، اعلیٰ حکام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ فی الحال ایران کی پالیسی دفاع جاری رکھنے کی ہے ،فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں اڈوں کے باوجود امریکا علاقائی ممالک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ  امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا،پڑوسی ممالک امریکا سے فاصلہ کریں، جنگ نہیں چاہتے مگر جھکیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کی جانب سے ایف18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید