سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب،پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار دستبردار 

Mar 26, 2024 | 13:19:PM
سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب،پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار دستبردار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طحہٰ ملک)سندھ میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر انتخاب، پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار دستبردار ہوگئے۔

 پیپلز پارٹی گھنور اسران نے کاغذات نامزدگی واپس لئے جبکہ  پیپلز پارٹی کے جاوید نایاب لغاری نے بھی کاغذات نامزدگی واپس  لئے ،خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی روبینہ قائم خانی نے ٹکٹ جمع کرادیا ۔

سینیٹ میں خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی قرۃ العین مری نے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا ،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سرمد علی کا ٹکٹ جمع،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر ضمیر گھمرو کا ٹکٹ جمع  کرایا۔
اقلیت کی نشست پر پونجو مل بھیل کا ٹکٹ جمع،پیپلز پارٹی کے اشرف جتوئی نے جنرل نشست پر ٹکٹ جمع کرادیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے نوید سنا دی