عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Mar 26, 2023 | 22:56:PM
عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کیپشن: عبداللہ شفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا،عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔
عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے،حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان