گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

Mar 26, 2023 | 22:20:PM
 گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے  محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

پیر کے روز موسم کی صورتحال کے حوالےسے  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا ،  دیر،سوات، کرم اور  وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا،  بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،  کشمیر  اورگلگت بلتستان  میں  چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلامی معلومات کی فراہمی ،مسجد الحرام میں میوزیم قائم