اسلامی معلومات کی فراہمی ،مسجد الحرام میں میوزیم قائم

Mar 26, 2023 | 19:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسجد الحرام کے نئے توسیعی حصے میں عمرہ زائرین سمیت نمازیوں کیلئے رمضان المبارک میں میوزیم قائم کیا گیا ہے جو مفید معلومات حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے نئے توسیعی حصے میں بیت اللہ شریف سمیت آب زم زم کے کنویں اور غلاف کعبہ کی تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مسجد الحرام اور مکہ مکرمہ کی تاریخ کے حوالے سے بھی میوزیم میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

میوزیم میں روزانہ سینکڑوں لوگ اسلامی معلومات کیلئے آتے ہیں۔