عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مختلف اقسام مزید سستی ہو گئی ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت کم ہو کر 68 اعشاریہ 65 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بھی گھٹ کر 71 اعشاریہ 52 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، جبکہ ابوظہبی مربان کروڈ کی قیمت 65 اعشاریہ 98 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی طلب و رسد اور مارکیٹ کے رجحانات خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی