اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کےساتھ عمرہ کرلیا، ویڈیو وائرل

Jun 26, 2026 | 12:53:PM
اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کےساتھ عمرہ کرلیا، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نمرہ خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مقیم ایک پائلٹ سے شادی کی ہے۔
اداکارہ نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کرنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی  اورویڈیو کے کیپشن میں جذباتی پیغام لکھا کہ یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب ہی لگ رہا ہے۔

نمرہ خان نے مزید لکھا کہ میرے شوہر نے میری سالگرہ اور عمرے کو  اتنا یادگار اور خوبصورت بنا دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کیلئے بہت سی دعائیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد،تحقیقات شروع
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد ناصرف شوبز ستاروں بلکہ مداحوں کی جانب سے بھی انہیں عمرے کی مبارکباد دی جارہی ہے۔