بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد،تحقیقات شروع

Jun 26, 2026 | 10:35:AM
بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے تاجر کی لاش برآمد،تحقیقات شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کریشی تھاپنڈا کے گھر سے ایک تاجر کی لاش ملی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویشاک 24 جون کی رات کریشی تھاپنڈا کے بنگلور میں راج راجیشوری نگر میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پاپا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تاجر ویشاک ڈپریشن کا شکار تھا اور وہ کرشی کے فلیٹ میں اکثر آتا جاتا تھا،واقعے کے وقت وہ کرشی کے اپارٹمنٹ میں اکیلا موجود تھا۔
 پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ یا ویڈیو پیغام نہیں ملا، پولیس کے مطابق بنگلورو کے 45 سالہ تاجر ویشاک نے واقعے سے قبل اپنی دوست کرشی تھاپنڈا سے رابطہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی 22 سال بعد سلورسکرین پر واپسی
 واقعے سے قبل ویشاک نے کریشی کو فون کرکے بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کر رہا ہے، اداکارہ نے فوری طور پر اس کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی جو فوراً اپارٹمنٹ پہنچے، تاہم ان کے پہنچنے تک ویشاک نے خودکشی کرلی تھی۔