سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ میں دوبارہ کینسر کی تشخیص

Jun 26, 2026 | 12:31:PM
سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ میں دوبارہ کینسر کی تشخیص
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوگئی۔
18 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی کرس ایورٹ کاکہناہے کہ میں نے ہمیشہ اپنی صحت کے حوالے سے کھل کر اپ ڈیٹ دی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والے متعدد اسکینز سے معلوم ہوا کہ کینسر تیسری بار واپس آ گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس سے قبل بھی سرجری کرا چکی ہوں اور اب صحت یابی کے لیے آئندہ ہفتوں میں کیموتھراپی کراؤں گی، کینسر بے رحم ہے، لیکن میں پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ اس بیماری کے خلاف یہ جنگ لڑوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نیو اسلام آبادائیرپورٹ پر تعینات اے ایف ایس اہلکار گولی لگنے سے جاں بحق

کرس ایورٹ 1989ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد سے براڈکاسٹنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں، وہ اس مرتبہ ومبلڈن کے دوران اپنی براڈکاسٹنگ کی ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گی۔