وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان پولیس آسامیاں شیئرنگ فارمولے پر نظر ثانی کا فیصلہ 

Jun 26, 2026 | 10:18:AM
وفاق اور گلگت بلتستان کے درمیان پولیس آسامیاں شیئرنگ فارمولے پر نظر ثانی کا فیصلہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وفاق اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان پولیس آسامیاں شیئرنگ فارمولے پر نظر ثانی کا فیصلہ ہوگیا۔
پی ایس پی کمپوزیشن کیڈر و سنیارٹی رولز 1985 اور فورتھ شیڈول آف جی بی حکومت آرڈر 2018 میں ترمیم کا فیصلہ کرلیاگیاہے،ترمیم کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیریئر پلاننگ ونگ نے اسٹڈی اور دوسرے صوبوں سے موازنے کا فیصلہ کیاہے۔
4 مئی کواس بارے میں آئی جی گلگت بلتستان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھی ارسال کیاتھاجس میں لکھاتھاکہ حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان کے درمیان آسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظر ثانی کی جا ئے۔

یہ بھی پڑھیں:وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 سے تجاوز کرگئی
 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاتھاکہ اسٹڈی کے بعد آسامیوں کی تقسیم کے فارمولے پر نظر ثانی کی جا ئے گی،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کیریئر پلاننگ ونگ کو اسٹڈی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔