سانگھڑ؛نہر میں ڈوب کر2بھائی اور کزن جاں بحق

Jun 26, 2025 | 18:10:PM
سانگھڑ؛نہر میں ڈوب کر2بھائی اور کزن جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد رحمانی)سانگھڑ کے نزدیک مھڑاٶ کینال میں ڈوب کر 3طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی غوطہ خوروں نے تینوں لڑکوں کی نعشیں نکال لی ہیں،

ضلع بھر میں نہروں میں نہانے پرپابندی کے باوجود لڑکے پولیس چوکی کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں دو حقیقی بھائی اور تیسرا کزن تھا،نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ،جابحق ہونے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی،جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ رحمن، 12 سالہ محمود اور 16 سالہ راشد خاصخیلی شامل ہیں،تینوں کا تعلق سانگھڑ کے محلہ پیر کا تھلہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کی اجازت دینے کے معاملے پرنظرثانی درخواست دائر