فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کی اجازت دینے کے معاملے پرنظرثانی درخواست دائر
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کے معاملے پرسینئر وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے بھی نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ انٹراکورٹ اپیلوں میں سنایا گیا فیصلہ واپس لے،فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کا ٹرائل درست نہیں،آئین کا آرٹیکل 10 اے شفاف ٹرائل کو بنیادی حق قرار دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت پھر بلند ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟