مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دیدی

Jun 26, 2025 | 15:18:PM
مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دیدی۔

مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی کا جائزہ، روڈز اور بلڈنگز پراجیکٹ پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 30 سال میں نہ بننے والی سڑکیں اب بننا شروع ہوئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اور عوامی نمائندے پنجاب میں روڈز کی تعمیرو مرمت پر خوش ہیں، کئی دہائیوں کے بعد روڈز کی تعمیر و مرمت پر توجہ دی گئی، صرف سڑکیں نہیں بنا رہے بلکہ تعمیرات کا معیار بھی چیک کررہے ہیں، صوبائی وزیرصہیب بھرت اور سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے کمال کر دکھایا ہے، 12ہزار کلو میٹرطویل 1214 روڈز کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے۔

اجلاس میں پنجاب میں روایتی ٹھیکیداری نظام کے بجائے ڈیجیٹل ٹال سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق ہوا، ملتان وہاڑی ایڈیشنل کیرج وے اور فیصل آباد چنیوٹ روڈ کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 لاہو ر،لیہ بھکر ایم تھری، ایم فور ایکسپریس وے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی، مریم نواز نے تمام جاری روڈز پراجیکٹ رواں سال مکمل کرنے ہدایت کردی۔