مودی نے بھارت کو خواتین کیلئے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا

Jun 26, 2025 | 13:56:PM
مودی نے بھارت کو خواتین کیلئے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارت میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کو خواتین کیلئے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا،بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی استحصال کے بڑھتے واقعات اور عدم تحفظ ریاستی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

نریندر مودی کے دونوں ادوارِ حکومت کے دوران ہونے والے تاریخ کے بدترین واقعات کی وجہ سے خواتین کیلئے  بھارت کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے، بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔

مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن گیا ہے، جہاں  نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے، بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں،خواتین کی عصمت دری اور ان کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث بھارت Rape Capital of World کے طور پر جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں راجستھان میں فرانسیسی سیاح خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جو  بھارت کے عالمی سطح پر سیاہ چہرے پر ایک اور بدنما داغ  ہے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق 22جون کو اُدے پور میں کمپنی کے ایک ملازم نے فرانسیسی سیاح خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد بھارتی اپوزیشن نے اس واقعے کو عالمی سطح پر بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ کے لیے ایک نیا خطرہ قرار دیتے  ہو ئے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے۔

اپوزیشن رہنما اشوک گہلوت کے مطابق امریکا پہلے ہی بھارت میں خواتین کے لیے سفری وارننگ جاری کر چکا  ہے۔ غیر ملکی خاتون سے زیادتی نے ریاست میں قانون کی تباہی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 19 مارچ 2025 کو کرناٹک کے شہر ہمپی میں اسرائیلی سیاح خاتون اور اُس کی میزبان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2018 سے 2025 کے دوران ہر سال 30 سے 34 ہزار ریپ کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں ہر 15 منٹ میں  ایک خاتون ریپ کی رپورٹ درج کراتی ہے۔

 بھارت میں بڑھتے ریپ کیسز پر عالمی میڈیا کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس سے  مودی حکومت کی ناکامی بے نقاب ہوتی ہے۔