شادی کا بیان، خوشخال خان "ماماز بوائے "قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان شادی سے متعلق بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
خوشحال خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے میزبان احمد علی بٹ نے یہ سوال پوچھا کہ ’آپ رومینٹک ہیں یا پھر دل پھینک انسان ہیں؟‘
اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’نہیں! میں دل پھینک قسم کا انسان نہیں، ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ میں کسی سے بھی محبت نہیں کرتا۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں اس لڑکی سے شادی کروں گا جسے میری والدہ پسند کریں گی اور میری شادی والدہ کے حکم کے بعد ہی ہو گی۔
خوشحال خان کا شادی کے بارے میں دیا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔
زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین اداکار کو ’ریڈ فلیگ‘ اور’ماماز بوائے‘ کہہ رہے ہیں۔