خوفناک ٹریفک حادثہ: 24 سالہ بھارتی اداکار سورج کمار ٹانگ سے محروم ہوگئے

Jun 26, 2023 | 23:00:PM
خوفناک ٹریفک حادثہ: 24 سالہ بھارتی اداکار سورج کمار ٹانگ سے محروم ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کناڈا فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکارہ سورج کمار خوفناک ٹریفک  حادثے میں ٹانگ سے محروم ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکار سورج کمار ڈیبیو کرنے ہی والے تھے کہ 25 جون کو میسور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے,انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کو سورج کی زندگی بچانے کیلئے گٹھنے کے نیچے سے سیدھی ٹانگ کاٹنا پڑی،وہ "رتھم"  نامی فلم میں کام کر رہے تھے جبکہ پریا پرکاش کے ساتھ بھی ایک پراجیکٹ پر پیشرفت جاری تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت سورج کمار موٹربائیک چلا رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور وین میں جاگھسے۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

انہیں میسور کے منی پال ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کے پاس ان کی ٹانگ کاٹنے کے علاوہ کوئی حل نہ تھا۔ سورج کمار ڈاکٹر ہیں، اور وہ راجکمار کی بیوی پاروتھاما کے بھتیجے ہیں۔

سورج کمار جنہوں نے فلم میں قدم رکھتے ہوئے اپنا نام بدل کر دھروون رکھ لیا۔ سورج کا فلمی کیرئیر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے ہدایت کار راگھو کوی کی فلم میں ڈیبیو کیا،  انہوں نے کنڑ فلم انڈسٹری میں بہت دھوم دھام سے قدم رکھا۔ یہ فلم اچھا نہیں چل پائی اور دھروون نے اس کے بعد ایک اور فلم بنائی، لیکن وہ فلم بھی زیادہ جادو نہیں کر پائی۔