سانحہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈز کون ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا تہلکہ خیز بیان 

Jun 26, 2023 | 18:13:PM
سانحہ 9مئی کے ماسٹر مائنڈز کون ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا تہلکہ خیز بیان 
کیپشن: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے کہ سانحہ 9مئی کے حتمی طور پر ماسٹر مائنڈز کون ہیں کہنا قبل ازوقت ہو گا، لیکن اس کے ماسٹر مائنڈز کون ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پچھلے کافی عرصے سے اپنی ہی فوج کیخلاف لوگوں کی ذہن سازی کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے گھروں میں ہمارے بچوں میں ہماری بہنوں میں یہ تاثر ڈالا کہ یہ جائز ہے کہ اپنی ہی فوج کیخلاف چل پڑو ، پیٹرول بم پھینک دو،انہی کی گاڑیو ں پر پتھر مارو اورشہدا کی جو علامات ہیں انہیں گراؤجلاؤوہی ماسٹر مائنڈ ہیں، جو آپ سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہاکہ پوائنٹ یہ ہے کہ جن لوگوں نے یہ واقعات کئے بالکل قابل مذمت ہے انہیں سزا ملنی چاہئے اور ملے گی انشا اللہ ،اس سے زیادہ اہم ہے کہ جو منصوبہ ساز اورسہولت کار ہیں اگر ہماری قوم نے 9مئی کے واقعے سے آگے بڑھنا ہے تو ان کو بے نقاب کرنا ان کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ سانحہ 9مئی اس وقت تک انصاف کا منتظر رہے گاجب تک اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، اگر ایسانہیں ہو گا توکل اور سیاسی گروہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے اس واقعہ کو دہرائے گااور اگر ایسا نہیں ہو گاتو ہر فرد کی جان مال اور آبروکے تحفظ پر سوالیہ نشان رہے گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے اس کے علاوہ اس کا کوئی حل نہیں ہے کہ ہم ان منصوبہ سازوں کو پہچانیں اور کیفر کردار تک پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟