عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Jun 26, 2023 | 17:15:PM
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ 

ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں درج مقدمہ میں حفاظتی درخواست پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، جسٹس محمد امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہا ہوتےہی پرویز الٰہی کو پھر سے گرفتارکر لیا گیا

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی  کی 6 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔