اسلام آباد ،مکان کی چھت گرنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

Jun 26, 2023 | 15:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز بارش  کے باعث  کچے مکان کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر ماں بچوں سمیت 3 افرد جاں بحق ۔

 تفصیلات کے مطابق شہزاد ٹاون کے علاقے جابی تیلی میں بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے سے خاتون اور دو بچے جانبحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ساجد سدپارہ کا پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

پولیس کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 11ماہ اور 11سال کے بچے شامل ہیں،تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر  لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔