ملتان میں رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑا، رہنما پیپلز پارٹی رانا سجاد کا بھائی قتل

Jun 26, 2023 | 00:24:AM
ملتان میں رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑا، رہنما پیپلز پارٹی رانا سجاد کا بھائی قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر عمران) وہاڑی چوک لاری اڈا پر رانا اور ڈوگر برادری کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے راہنما رانا سجاد کے بھائی رانا مہران قتل ہو گئے۔

ملتان میں وہاڑی چوک بس اسٹینڈ پر رانا گروپ اور ڈوگر گروپ کے درمیان جھگڑا اور فائرنگ کے نتیجہ میں رانا مہران موقع پر جاں بحق ہوگیا، مقتول رانا مہران رہنما پیپلز پارٹی رانا سجاد کا بھائی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے ڈوگر برادری سے محمد  خذیمہ اور ٹونی جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکھر میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں ادریس، احسان اور ظفر نامی مسافر زخمی ہو گئے، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نشتر ہسپتال میں لواحقین  کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے، ہسپتال میں جھگڑے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔