وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر نےتیسری مدت کیلئےصدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا

Jul 26, 2025 | 20:33:PM
وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر نےتیسری مدت کیلئےصدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسطی افریقی جمہوریہ کے صدر فوستین آکانژ توادیرا نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں تیسری مدت کے لیے امیدوار ہوں گے۔

 یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہوں نے گزشتہ سال 2023 میں آئینی ترامیم کے ذریعے مدتِ صدارت کی حد ختم کر دی تھی،68 سالہ توادیرا نے دارالحکومت بانگی میں اپنی سیاسی جماعت "یونائیٹڈ ہارٹس موومنٹ" کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے مجھ سے درخواست کی، اور میرا جواب ہے ، ہاں، میں صدارتی انتخاب کے لیے آپ کا امیدوار ہوں۔ 
توادیرا 2016 سے اقتدار میں ہیں اور اگر وہ دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں تو ان کی حکومت دوسری دہائی میں داخل ہو جائے گی،ان کی جانب سے تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا فیصلہ اندرونِ ملک اور بین الاقوامی سطح پر متنازع ہو سکتا ہے،خاص طور پر اس تناظر میں کہ آئینی ترمیم کے بعد مدتِ صدارت کی حدود کو ہٹا دیا گیا ہے۔

وسطی افریقی جمہوریہ جو کئی برسوں سے سیاسی عدم استحکام اور خانہ جنگی کا شکار رہی ہے میں یہ انتخاب ملکی مستقبل کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرون:صدر کے اہم حریف مورس کامتو کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی مسترد