پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

Jul 26, 2025 | 19:38:PM
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نو مئی، جلاو گھیراو کے دو مقدمات میں ضمانت کے کیسوں کی سماعت نہ ہوسکی۔

ٹرائل کی مصروفیات کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر کاروائی نہیں ہو سکی، عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے وکیل کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔

عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 108/23 اور مقدمہ نمبر 109/23 درج ہیں، مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اُکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سانحہ سوات میں پولیس کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف