حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو لاکھوں کی کرنسی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم محمد عمر کو شاہ عالم مارکیٹ لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 59 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا میاں اظہر کی وفات سے خالی نشست پراہم رہنما کو ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ