پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری،حکومت اہم بلوں کی منظوری لے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے 28 جولائی کو ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا، اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد 28 جولائی پیر دوپہر 2 بجے ہوگا جس میں حکومت اسمبلی سے اہم بلوں کی منظوری لے گی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پنجاب کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز بل 2025، پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سینٹر بل 2025، پنجاب اربن پراپرٹی ٹیکس ترمیمی بل 2025 اور پنجاب زرعی آمدنی ٹیکس ترمیمی بل 2025 منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اور منشیات سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے، مختلف ارکان اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ راحیلہ خادم حسین کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق تحریک التواء کاربھی ایوان میں پیش ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
رپورٹ کے مطابق ندیم صادق ڈوگر کی مقامی حکومت سے متعلق تحریک التواء کار کا جواب ایوان میں پڑھا جائے گا، قاضی احمد سعید کی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے متعلق تحریک اور امجد علی جاوید کی کوآپریٹو کے موضوع پر تحریک التواء کار بھی ایوان میں پیش کی جائے گی،پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کی سکول ایجوکیشن سے متعلق تحریک بھی پیش ہوگی۔