سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط

Jul 26, 2025 | 13:16:PM
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کوآفت زدہ قراردیاجائے،گورنرپنجاب کاوزیراعلیٰ کوخط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن علی)گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں کوآفت زدہ قراردینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوخط لکھ دیا۔
گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے سیلاب زدہ علاقوں چکوال، جہلم اور حافظ آباد کا دورہ کیا،دورے کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کولکھے گئے خط میں کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے اورجلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات اور سیاحوں سے متعلق ٹریول ایڈوائزری
گورنرپنجاب کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزیدکہاگیاہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہروں میں نظام زندگی شدید متاثر ہواہے،کئی شہروں کو آپس میں ملانے واے پل ٹوٹ گئے، سڑکیں بہہ گئیں، غریب لوگوں کے گھر، مویشی اور قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گیا،اس لئے   جلد از جلد سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔