سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن

Jul 26, 2025 | 11:42:AM
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

ٹنڈو جام میں سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو گھر بناکردے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو گھر بناکردینے کا ٹاسک دیا ہے،سیلاب متاثرین کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں تھی۔

سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ،ٹرانسپورٹ اور صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔

50 لاکھ گھر بنانےکااعلان کرنے والے ایک بھی گھر نہ بنا سکے ،چاہے موٹر وے بنالو،چھت فراہم کرنے سے بڑی عبادت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ21 لاکھ گھر بنانا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ ہے۔