ٹویٹس کیس: سینیٹر اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخرکردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کے کیسز کی سماعت ہوئی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکلاء مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت میں اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں، میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں، میری ہمیشہ سے کوشش رہی کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں، مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے ہاتھ مضبوط نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی،نوٹیفیکیشن جاری
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلاء کو اگلی سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کی اور سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی،اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔