صدرِ مملکت آصف زرداری یو اے ای کے 4روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے 4روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے۔
ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، پریذیڈنشل فلائٹ ٹرمنل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبد الّلہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا،خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ ہیں جبکہ سفیرِ پاکستان شفقت علی خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق صدرِمملکت کا دورہ 29 جنوری 2026 تک جاری رہے گا،صدر زرداری دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے،ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔
صدرِ مملکت کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی اجلاس، خواجہ اظہار الحسن اور شہلا رضا میں تلخ جملوں کا تبادلہ