ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

Jan 26, 2026 | 16:05:PM
ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئیں۔
میٹرو بس،اورنج لائن،سپیڈو اورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفرممکن ہو گا،صوبہ بھر سے ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1لاکھ 30ہزارسےزائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
پنجاب میں جدید،یکساں اورکیش لیس سفری نظام کے لیےپنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی متحرک ہے،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کاکہنا ہےکہ اب تک 66  ہزارسے زائدشہریوں کو ٹی کیش کارڈموصول ہو چکے ہیں، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔
سی ای اوکوثرخان کا کہنا ہےکہ ٹی کیش کارڈ کےذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی،ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:وکیل کی انوکھی فرمائش، بسنت منانے کیلئےعدالت کی چھت مانگ لی
ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائےگا،شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں