ایک اور تاریخی سنگ میل عبور،سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( کاوش میمن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی سنگ میل عبور ،تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 1501 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار پوائنٹس کی حد کراس کر گیا۔
کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 190668 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے نئے بیان نےدنیا میں ہلچل مچا دی
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1478 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔