گیس لیکیج سے آگ بھڑکنے پر 2 بچے جھلس کر جاں بحق

Jan 26, 2023 | 14:11:PM
گیس لیکیج سے آگ بھڑکنے پر 2 بچے جھلس کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر ٹیکسلا میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑکنے سے دو بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق واقعہ جمعرات 26 جنوری کی صبح ٹیکسلا کے محلہ صدیق آباد ڈھوک پراچہ میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور، گھریلو ملازمہ پر تشدد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے کا نوٹس

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کچھ دیر بعد ہی آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران کم سن بچے جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ، والدہ اور دادا شامل ہیں۔ جاں بحق بچوں کی عمریں 4 سال اور 5 سال ہیں۔