کورونا کی کاری ضرب۔۔۔ ایک دن میں کتنے تعلیمی اداروں بند ہو گئے؟ تشویشناک خبر

Jan 26, 2022 | 22:32:PM
راولپنڈی، مزید 15 تعلیمی اداروں، سربمہر،
کیپشن: سکول بند(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سربمہر کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد کے مطابق تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں،تعلیمی اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹر وقار نے کہاکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں،راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ، ابتک بند کئے گئے تعلیمی اداروں کی مجموعی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر۔۔۔حکومت کا امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ۔۔!!
سربمہر کئے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ شامل ہیں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار راولپنڈی بھی بند کر دیا گیا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں بھی زد میں آگیا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاون ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں بھی لپیٹ میں آگیا ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22, گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں،کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ بھی شامل ہیں ،، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ رحم۔۔ کورونا تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا۔ صورتحال سنگین، فوری بند کرنے کے احکامات