کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق۔۔ 5196 نئے کیسز رپورٹ

Jan 26, 2022 | 09:28:AM
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ، کورونا ، اعدادوشمار 
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری،24گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 10اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 86 ہزار 348 ہوگئی جبکہ  5 ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 67 ہزار 698، سندھ میں 5 لاکھ 31 ہزار 8، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 86 ہزار 537، بلوچستان میں 34 ہزار 32، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 526، اسلام آباد میں ایک لاکھ 20 ہزار 813 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 734 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 5 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 63 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 71 ہزار 87 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 293 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 137 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 119، سندھ میں 7 ہزار 753، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 980، اسلام آباد میں 979، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیںافسوسناک خبر۔۔خانپور ڈیم میں سکول کے بچوں کو سیر کراتی  کشتی ڈوب گئی