افسوسناک خبر۔۔خانپور ڈیم میں سکول کے بچوں کو سیر کراتی  کشتی ڈوب گئی

Jan 25, 2022 | 16:51:PM
خانپور ڈیم،سیر ، سکول ، طلبا، اساتذہ کی کشتی ڈوب گئی 
کیپشن:  خاتون پانی میں ڈوب رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خانپور ڈیم پر سیر کے لئے جانے والے سکول کے طلبا اور اساتذہ کی کشتی ڈوب گئی ۔ ایک ٹیچر کی لاش نکال لی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نجی سکول کے بچے پکنک منانے خان پور ڈیم گئے تھے ۔کشتی میں سوار تمام بچے خوشیاں منا رہے تھے کہ اچانک کشتی ڈیم میں ڈوب گئی،کشتی میں 31 بچے اور 4 ٹیچر سوار تھے۔ تمام بچوں کو بچالیا گیا تاہم ایک خاتون ٹیچر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکا کیس سنسنی خیز  مرحلے میں داخل۔بڑی پیشر فت