افسران کے تقرر و تبادلے،عہدوں پر بحالی اور تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری

Feb 26, 2026 | 22:59:PM
 افسران کے تقرر و تبادلے،عہدوں پر بحالی اور تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں، عہدے پر بحالی اور تعیناتی میں توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

گندم درآمد سکینڈل میں ملازمت سے معطل کئے گئے سابق سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن، کیپٹن (ر) محمد آصف کو  بحال کر دیا گیا ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 21 کے کیپٹن (ر) محمد آصف کی بحالی کا باضابطہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کر دیا گیا ہے، کیپٹن (ر) محمد آصف کو نگران دور حکومت کے گندم درآمد سکینڈل کے تناظر میں مئی 2024 میں معطل کیا گیا تھا اور انکوائری کے بعد اب بحال کیا گیا ہے۔

دریں اثناء وفاقی حکومت نے نوید کامران بلوچ کو چار سال کے لیے وفاقی محتسب تعینات کیا ہے، علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جاوید احمد شیخ کو تفویض کردہ چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن کے اضافی چارج میں مزید 3 ماہ یا مستقل افسر کی تعیناتی (جو بھی پہلے ہو) تک کے لیے توسیع دی گئی ہے، توسیع رواں برس 30 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہے۔

دریں اثناء سول سروس اکیڈمی لاہور میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی انعم گلریز کی  خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی گئی ہیں، مزید برآں پی سی بی میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے ارتضیٰ کومیل کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 28 فروری سے ایک سال کے لیے توسیع کی گئی ہے، تمام احکامات کے ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: