عمران خان کی رہائی کیلئے رہائی فورس کا اعلان! ملک بھر سے نوجوان شامل ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ترجمان خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان نے عمران خان رہائی فورس کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگوترجمان کے پی شفیع جان کا کہنا تھاکہ اس فورس میں ملک بھر سے نوجوان شامل ہوں گے،رہائی فورس آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کرے گی،فورس کی باقاعدہ ممبرشپ، حلف اور چین آف کمانڈ ہوگا،صوبائی اور مرکزی سطح پر قیادت کی مشاورت سے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا واحد مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگا، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عوامی موبلائزیشن سب نے دیکھی، حکومت تنقید سننے اور جواب دینے کا حوصلہ پیدا کرے۔
شفیع جان کا مزید کہنا تھا کہ مقروض صوبہ 11 ارب کا طیارہ خرید رہا ہے، یہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،10 ارب میں پی آئی اے بیچی گئی، 11 ارب میں نیا جہاز میڈم رانی کے کیا خرید لیا گیا، 19 سیٹوں کا طیارہ حکمرانوں کی عیاشی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: ژوب میں فورسز کاآپریشن ، 10 خارجی دہشتگردوں ہلاک