بلوچستان: ژوب میں فورسز کاآپریشن ، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 24 فروری کو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج مارے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسر شدہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن مسلسل جاری ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ویژن ’عزمِ استحکام ‘ کے تحت انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں :12500 روپے حاصل کرنے کی بڑی شرط ختم! نیا طریقہ کارجانیے