عازمین حج کیلئے دوبارہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری 

Feb 26, 2026 | 19:53:PM
عازمین حج کیلئے دوبارہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری 
کیپشن: عازمین حج، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے دوبارہ ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کے دوران عازمین حج کو پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی ۔عازمین حج کو ایڈوانس کینسر جیسی موذی مرض نہیں ہونا چاہئے ۔عازمین حج دل کی شدید بیماری یا ہارٹ فیلیئر،گردوں کی خرابی ، دائمی سانس اور پھیپھڑوں کی شدید بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔عازمین حج شدید اعصابی امراض ،جگر کے مرض میں مبتلا نہ ہوں۔

وزارت مذہبی امور کا مزید کہناتھا کہ خواتین عازمین حج ایڈوانس سروسس، حمل کی آخری سہ ماہی ،تپ دق   اور ٹی بی کے مریض حج نہیں کر سکیں گے ۔اگر عازمین حج نے غلط یا جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کروائی بیماری کی صورت سعودی کی قانونی کاروائی کا سامنا کرے گا ۔ عازمین حج صحت اور قوانین کا خیال رکھیں۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ  عازمین حج  میڈیکل سرٹیفکیٹ اور اپنے میڈیکل ریکارڈ کی کاپی دوران سفرِ حج اپنے ساتھ رکھیں۔ حج محفوظ، صحت مند اور شرعی ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:آپ رمضان پیکج 13 ہزار کے اہل ہیں یا نہیں؟ جانیے