سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 700 روپے کی معمولی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل سات روز تک اضافے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پہلی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 5ہزار 178ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 700روپے کی کمی سے 5لاکھ 40ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 600روپے گھٹ کر 4لاکھ 63ہزار 444روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 350 روپے کی کمی سے 9ہزار 204 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 301روپے کی کمی سے 7ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:10روپے کا نوٹ ختم..?بڑی خبر آ گئی