ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کر رہا ہے، امریکا نے تہران کو اپنے لئے سنگین خطرہ قرار دیدیا

Feb 26, 2026 | 08:29:AM
ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کر رہا ہے، امریکا نے تہران کو اپنے لئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا نے ایران کو طویل عرصے سے اپنے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایران فی الحال یورینیم کی افزودگی نہیں کررہا لیکن ایران یورینیم افزودگی کی کوشش کررہاہے۔

مارکو روبیو نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات نہ کرنے کو بڑامسئلہ قرار دیا اور  کہا کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی  کوشش کر رہا ہے اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات سے انکار بھی کررہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنا چاہتے ہیں، سفارتکاری ہمیشہ ممکنہ آپشن رہےگی، صدرٹرمپ بھی چاہتے ہیں کہ مذاکرات سے مسئلہ حل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، امریکا صورتحال: ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ایران کے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاہم امریکا کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔