ایران، امریکا صورتحال: ڈچ ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں بند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈچ ایئر لائن کے ایل ایم نے اسرائیل کے لیے پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ڈچ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یکم مارچ سے غیر معینہ مدت تک پروازیں بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ امریکا نے 6 مزید ایف 22 طیارے مشرق وسطیٰ روانہ کر دیے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے ہمارے ارد گرد بہت بڑی فوجی موجودگی قائم کی ہے، ہمیں دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ہے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:24گھنٹوں میں دوسرا حادثہ، ایف 16 سی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب اسرائیل نے حملہ کیا تھا ہم نے تب بھی ہتھیار نہیں ڈالے تھے، یہ لوگ ناکام تجربہ دُہرانا چاہتے ہیں۔