ایک کروڑ سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو تنویرنے ساتھی سمیت ہتھیار ڈال دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاصم صدیق)رحیم یارخان میں کچے کے علاقے کے ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے ہتھیار ڈال دیئے۔
تنویر اندھڑ نے ساتھی ظفری جبھیل کے ہمراہ سرنڈر کر دیا، تنویر اندھڑ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، یہ اشتہاری ملزم سندھ اور پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
کچے کے علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے ملزمان کے ہتھیار ڈالنے سے علاقے کے لوگ حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے